Urdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes

Spread the love

Islamic shayari, Islamic poetry, ghazals & quotes in Urdu is popular among people who love to read good poems. Urdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes Islamic Sayings ‘Islamic’ Quotes. Shayari Urdu is sharing Urdu Poetry Islamic Two Lines Poetry. In this Magical Poetry collection, you will feel love and sadness both together.

Read and share the images of Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes SMS Two Lines – Urdu Poetry by famous poets. Share your favorite Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes Two Lines on the web, Facebook, Twitter, Instagram, and blogs

“لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
“ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے
آمین️🤲❤️

‏قیامت کے دن ہر انسان پُکارے گا یانفسی یانفسی
اور اچانک ایک آواز آئیگی یارب اُمّتی اُمّتی،

{محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلّم}


کامیابی ایک دن میں نہیں ملے گی
لیکن ایک دن ضرور ملے گی
بس ہمت مت ہارو

‏خود کے لئے کئ کنال پہ کوٹھیاں اور بنگلے
بنانے میں ایک دوسرے پیش پیش ہوتے ہیں،
لیکن پچاس فٹ کی مسجد بنانے کے لئے دنیا
جہاں سے چندہ جمع کرنے خوار ہوتے پھرے گے

کیا خدا کو ہماری ایسی نیکی کی ضرورت ہے؟؟


بندگی کی شرط یہ ہے کہ بندہ اللہ کا ہوجائے
پھر اللہ بندے کا ہوجاتا ہے۔

اشفاق احمد


‏(ایک تلخ حقیقت ، معزرت خواہ ہوں )

جب کسی طوائف کو محبت ہوتی ہے تو وه اس محبت کی خاطر اپنے سب یار چھوڑ دیتی ہے لیکن ہمارے معاشرے کی کچھ عزت دار عورتیں پیار محبت شادی اور بچوں والیاں ہو کر بھی یار بنانے نہیں چھوڑتی


‏مسلمانوں کی بیشتر آبادی اس لئے بے نمازی ہے کہ ہم نے کلمہ پڑھا ہم تو جنت میں جائیں گے بیشک کلمہ گو جنت میں جائے گا لیکن دوسری طرف یہ بھی ہے جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کفر کی


‏زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس دنیا میں سب سے تنہا ہیں تو ایسا بالکل بھی نہیں آپ کے ارد گرد کئی ہنسنے والے چہروں کے پیچھے گہری داستانیں چھپی ہوئی ہوتی ہیں جنکا تصور آپ کبھی خیال میں بھی نہیں کر سکتے__


‏زندگی میں ایک مقام ایسا آتا کہ جب لوگوں کی باتیں بے اثر ہو جاتی ہیں مگر دل یہ سوچ کر مطمئن رہتا ہےکہ اللّٰه سب جانتا ہے اور اسکا جاننا ہی کافی ہے 💕


اپنے خدا کے سامنے بیٹھے رہے فقط
اپنے خدا کے سامنے رویا نہیں گیا،
کل رات تری بات پہ سوچا گیا بہت،

کل رات تری سوچ میں سویا نہیں گیا،


مرنے والے انسان کو نہیں ہوتا معلوم کہ تم نے اُس کے لئے کتنے آنسو بہا دیئے یا اس کے مرنے پر تم کتنا خوش ہوئے.. لیکن زندہ انسان کو مرتے دَم تک یاد رہتا ہے کہ تمہاری وجہ سے اُس نے کتنے آنسو بہائے یا تمہاری وجہ سے اسے کتنی خوشی ملی.. اسی لیے جو رشتے تمہارے پاس ہیں ان کی قدر کرو، اُنہیں احساس دلاؤ کہ وہ تمہارے لئے کتنے اہم ہیں اور تمہیں اُن کی کتنی ضرورت ہے….!


‏فرما دیجئے: بھلا تم بتاؤ اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے (اُترا) ہو پھر تم اِس کا انکار کرتے رہو تو اُس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو پرلے درجہ کی مخالفت میں (پڑا) ہو۔

(فُصِّلَت – حٰم السَّجْدَة، 41 : 52)


مومن بھولا بھالا ہوتا ہے
رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے فرمایا
مومن بھولا بھالا اور بزرگی والا ہوتاہے اور فاجر آدمی مکار، (دغاباز) اور کمینہ ہوتا ہے

(مسند احمد_حدیث:148)


وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ.

وہ ذات ہمیشہ سنبھالے رکھتی ہے دنیا اور لوگوں کی ہزاروں سازشوں کے باوجود بھی آپ اگر ابھی تک چلتے آ رہے تو اس کا مطلب خدا نے ابھی تک تھام رکھا ہے. گرتے سنبھلتے بس اُس کی رسی کو تھامے رکھے. اس کی تدبیر اور فیصلہ ہر سازش اور فیصلے سے بہترین ہیں. خدا اور بندے کا تعلق کبھی کبھی کمزور ضرور ہو جاتا ہے لیکن ٹوٹتا کبھی نہیں. وہ بے نیاز ہے


ٹوٹنے کے بعد تم میں جو ہمت آتی ہے نا دراصل تمہیں رب تھام چکا ہوتا ہے


کہا جاتا ہے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ عافیت کہاں اور کیسے مل سکتی ہے تو فرمایا:
نوے فیصد عافیت گھٹیا باتوں سے بے خبر/لا تعلق رہنے میں ہے۔
پھر فرمایا:

بلکہ کُل کی کُل عافیت ہی یہی (تغافل) ہے


امیری میں کیا ہے جو فقیری میں نہیں ہے

دنیا میری نہیں اگر دنیا تو تیری بھی نہیں۔


جھے نہیں معلوم کہ انسان کی تعریف کیا ہیں مگر انسان کہنے کا لائق وہ ہے جو دوسروں کو دکھ نہیں دیتا


حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جب تک بندے کی روح حلقوم تک نہ پہنچے ، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے ۔‘‘

، رواہ الترمذی (۳۵۳۷)


لایا گیا ہمیں مقام،خودکشی پر🚫

پھر فتویٰ لگایا گیا کے موت حرام ہے


حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس قدر بلند آواز سے قراءت کرتے تھے کہ آپ گھر کے اندر قراءت کرتے تو صحن میں موجود شخص آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت سن سکتا تھا ۔

، رواہ ابوداؤد ۔1327


سيدنا انس بن مالك رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

“بے شک ﷲ تعالیٰ نہایت رحم کرنے والا، بڑا با حیا، بہت قدردان ہے۔ اسے حیا آتی ہے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ اسے خیر تھمائے بغیر لوٹا دے۔”


‏ہماری اس دنیا میں کچھ لوگ رستے میں رکھے شمع کی مانند ہوتے ہیں جو کہ اپنا آپ جلاکر دوسروں کے لیے روشنی مہیا کرتے ہیں قدر کیجیے ایسے انسانوں کی اس لیے کہ یہی وہ مخلص لوگ ہیں جن کے دم سے اندھیرے چَھٹتے ہیں اور اُجالے پھیلتے ہیں__


ندگی کی اصل حقیقت تو یہ ہے کہ کبھی ہم کسی کی تو کبھی کوئی ہماری جگہ لے لیتا ہے، کوشش کریں زیادہ امیدیں لگانے سے پرہیز کریں


‏جزبات کو قسطوں میں تقسیم کریں..!!

کیونکہ جب آپ کثرت سے نچھاور کرتے ہیں تو لوگ اکتا جاتے ہ


یا اللہ ! ہم اپنے نفس کے پیچھے لگ کے گناہوں کا راستہ اختیار کر رہے ہیں
یا رب رحیم ! ہمیں ہدایت نصیب فرما

ہمیں اپنی فرمانبردار مخلوق بنا دے آمین


‏تَوکل وہ راستہ ہےجس کےذریعے آگ ٹھنڈی کردی جاتی ہےجو ایڑھیئوں سے زم زم نکلوادیتاہےجو دریامیں راستہ بنوادیتا ہے جو یوسفؑ کو یعقوبؑ سے ملوا دیتا ہے جو شدید طوفان میں کشتی نوحؑ کنارے لگوادیتا ہے تو پھر کیاتم اپنے رب پر توکل نہیں کرو گے جو ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔۔


کہ وہ کون سا عمل جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ جنت میں جائیں گے؟ آپﷺ نے جواب دیا: اللہ تعالی کا تقوی اور حسن خلق۔

(سنن الترمذی: 2004 ابواب البر، بروایت ابوہریرہ)


وہ ہم میں سے نہیں ہے، جو بڑوں کی عزت نہ کرے، چھوٹوں پرشفقت نہ کرے، نیکی کا حکم نہ دے، اور برائی سے منع نہ کرے.

مسند احمد 9544


‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ
اے ایمان والو! تم اللہ کی اطاعت کیا کرو اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کیا کرو اور اپنے اعمال برباد مت کرو۔

(سورۃ مُحَمَّد، 47 : 33)


“ہم دیکھ رہے ہیں بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا تو ضرور ہم تمہیں پھیردیں گے اس کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے”

سورۃ البقرہ (۱۴۴) ⁦


‏یا اللہ جو کچھ بھی آ رہا ہے اس کا بہترین حصہ مانگ رہا ہوں۔جو کچھ میں کروں اس میں سے بھی بہترین۔۔جو کچھ مخفی ہے اس کا بھی بہترین۔جو کچھ عیاں ہے اس کا بھی بہترین۔ اور جنت کا بھی سب سے اعلی بہترین حصہ۔


اس پاک ذات سے دعا ہے یا اللہ جو بیمار ہیں ان کو صحت کاملہ عطا فرما جو بے روز گار ہیں ان کو حلال کی روزی عطا فرما جو بے اولاد ہیں انہیں نیک صالح اولاد عطا فرما یا اللہ جو اس دنیا فانی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما آمین ثمہ آمین


‏جیسا سوچو گے ویسا بنو گے

تمہارے خیالات ہی تمہاری تقدیر ہیں آپ کی اچھی سوچ ہی آپ کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے__


‏ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَّا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ
یہی اللہ تمہارا رب ہے جو ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پھر تم کہاں بھٹکتے پھرتے ہو۔

(سورۃ غَافِر – الْمُؤْمِن، 40 : 62)3


‏بس دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقوٰی اختیار کرو تو وہ تمہیں تمہارے (اعمال پر کامل) ثواب عطا فرمائے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہیں کرے گا۔

(سورۃ مُحَمَّد، 47 : 36)


‏کبھی اللہ کے فیصلوں پر سوال نا اٹھائیں کہ یہ کیوں ہوا؟ وہ کیوں ہوا؟ میں ہی کیوں؟ میرے ساتھ ہی کیوں؟ کبھی اسکی حکمتوں کو شک کی نگاہ سے نا دیکھیں کیوں کہ اسکی حکمتیں آپکی سوچ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں, اور آپکے انتخاب سے کہیں زیادہ بہتر بھی جو ہے اس پے مطمعئن رہیں


‏انتہائی بھاگ والے ہوتے ہیں وہ لوگ جو کسی کی مدد کرتے ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ انہیں ذریعہ بناتے ہیں

کوئی مشکل میں اللہ کو پکارے اور اللہ آپ کو بھیج دے،، ماشاءاللہ کیا نصیبوں والی بات ہے، اس موقع کو کبھی ضائع نہ کریں


جن کے دلوں میں رحم، طبیعت میں سادگی، احساس میں خلوص اور سوچوں میں سچائی ہے. ایسے انسانوں کا وجود الله کی طرف سے مخلوق کے لیے نعمت هے.


سب بدل جاۓ گا
تم’ تمھارا وقت ,تمھارا آنے والا کل, تمھارا گزرا کل
صبر
تم کیا چاہتے ہو؟
تم رات کو سو اور صبح اٹھو سب ٹھیک ہوا ہو.
تمھارا درد نہیں,
تمھیں تمھاری سوچ تنگ کر رہی ہے۔
تمھارا درد تمھاری سوچ میں بیٹھا ہے۔
جو نا تمھیں آگے لےجانا چاہ رہا ہے نا پیچھے۔
تم ٹوٹے دل کا فاٸدہ نہیں اٹھا رہے یا تو تم اس کو مزید توڑنا چاہ رہے ہو یا اس کو اسی وقت ٹھیک کرنا چاہ رہے ہو۔
نا تم خود پر بھروسہ کر رہے نا اس ذات پر
وہ تو دلوں کو بدلنے پر قادر ہے
کیا تمھیں تمھارا رب کافی نہیں۔

تم ایک قدم اس کی جانب بڑھو وہ دس قدم تمھاری جانب بڑھے گا۔


پیسا رزق کا سب سے ادنیٰ درجہ ہے، تندرستی رزق کا سب سے بڑا درجہ ہے، اولاد کی نیکی بہترین رزق ہے اور خدا کی رضا کامل رزق ہے۔”


‏مَن کی میل کو ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنی “میں” کو ختم کریں ۔اور “میں” کو ختم کرنے کیلئے عاجز بننا ضروری ہے اور عاجز بننے کیلئے یہ ضروری ہے کہ تُم اپنی ہستی تک بھول جاؤ کہ تُم کیا ہو بس اتنا یاد رکھو تم خاک ہو خاک پر ہو اور خاک میں ہی جانا ہے۔۔


احول ولاقوة الا بالله کا مطلب
حضرت عبدالله بن مسعود رضى الله عنه فرماتے ہيں كہ!! “”لاحول ولاقوة الا بالله””
كو ميں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم كے سامنے پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اس کا مطلب جانتے ہو کیا ہے؟؟؟
.
میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوب جانتے ہیں ـ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی ارشاد فرمایا!
اس کا مطلب یہ ہے گناہ سے پھرنے کی طاقت نہیں مگر اللہ کی حفاظت سے اور
اللہ کی عبادت کرنے کی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے اور فرمایا جو بندہ ہر وقت
استغفار کرتا رہتا ہے اللہ اس کی ہر مشکل آسان کر دیتا ہے اور ہر غم دور کر دیتا ہے،
اور ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے کہ جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا
.
لاحول ولا قوة الا بالله كے فوائد
.
■ ١ يہ كلمہ عرش کے نیچے جنت کا خزانہ ہے، اور جنت کی چھت عرش الھی ہے،
اس کے پڑھنے سے اعمال صالحہ کے اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق
ہونے لگتی ہے، اس معنی میں یہ جنت کا خزانہ
.
■ ٢ نبى كريم صلى الله عليه وسلم نے فرمايا كہ!
“”لاحول ولا قوة الا بالله “” ننانوے دنياوى واخروى بيماريوں كى دوا ہے، جن ميں سب سے
ادنى بيمارى غم ہے، چاهے دنيا كا ہو يا آخرت كا، یعنی اس سے دل سے غم دور ہوتا ہے،
دل میں سکون و اطمینان آجاتا ہے..
.
جب بهی دل میں پریشانی و غم محسوس کرو تب ایک جگہ بیٹھ کر سو دفعہ یا اس سے زیاده
دل ہی دل میں دهیان توجہ سے پڑهے،ان شاء الله دل میں سکون و اطمینان آجائے گا.
.
■ ٣ جب بنده اس كلمه كو پڑھتا ہے تو اللہ تعالی عرش پر فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ میرا
بندہ فرماں بردار ہو گیا اور سرکشی چھوڑ دی، یہ نعمت کیا کم ہے کہ بندہ زمین پر یہ کلمہ
پڑھتا ہے اور حق تعالی عرش پر فرشتوں کے مجمع میں اس کا ذکر فرماتے ھیں ـ ـ ـ؟
سبحان اللہ!

منقول


💜دعا کی قبولیت آواز کی بلندی نہیں بلکہ دل کی تڑپ کا تقاضا کرتی ھے ۔۔۔💜
❤کیونکہ دعا صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں۔۔❤
💙روح کی طلب اور کیفیت کا نام ھے ۔۔۔۔۔۔💙
💚ھميشہ دعا مانگتے رھا کریں كيونكہ ممکن اور ناممکن تو صرف انسان کی سوچ میں ھے،💚
💛الله کے لئے تو کچھ بهی ناممکن نہیں💛
💞الله رب العزت آپ كو بے انتہا خوشیوں سے نوازے اور اپنے حفظ و امان ميں رکھے-💞

🌹آمیـــن یـا ربـــ العـــالمیــن🌹


کچھ باتیں انسان کے بس میں نہیں ہوتیں
کچھ باتوں کو اللہ کے سپرد کرنا پڑتا ہے

 

Urdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & QuotesUrdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & QuotesUrdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes

 

Urdu Poetry Islamic | Islamic Poetry, Shayari in Urdu & Quotes